ڈبلیو سی (W.C) کا رخ قبلےکی جانب ہو تو کیا کریں؟ |
مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ اپریل 2018 |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم نے ایک نیا مکان خریدا ہے ،جس کے دو واش رُوم ایسے ہیں جن میں W.C کا رُخ قبلہ کی جانب ہے، براہ ِ کرم یہ ارشاد فرمائیں کہ ان کے متعلّق ہمارے لئے حکم شَرْعی کیا ہے؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
آپ کے لئے حکم شَرْعی یہ ہے کہ آپ ان واش روموں سے W.Cکا رخ فورا ًدرست کروائیں ، اگر اسی طرح قضائے حاجت یعنی پیشاب اورپاخانہ کرتے وقت قبلہ رُخ پیٹھ یا منہ کرتے رہے تو گنہگار ہوں گے ،کیونکہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرنا ناجائز اورگناہ ہے ،اور جتنی دیر تک ان کا رُخ درست نہیں ہو جاتا اتنی دیر تک انہیں استعمال کرنے والوں پر لازِم ہے کہ وہ قبلہ سے رخ بدل کر بیٹھیں ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟