Aankh Ke Dane Se Nikalne Wala Mawad Wazu Tore Ga Ya Nahi ?

آنکھ کے دانے سے نکلنے والا مواد وضو توڑے گا یا نہیں ؟

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1470

تاریخ اجراء: 13رجب المرجب1445 ھ/25جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   آنکھ کے کنارے پر دانہ  نکل آتا ہے، اس سے اگر مواد نکلے تو وضو کا کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر اس دانے سے نکلنے والا خون ،پیپ،یا زرد پانی  نکل کر بہا  اور اس بہنے میں ایسی جگہ پہنچنے کی صلاحیت تھی  جس کا وضو یا غسل میں دھونا  فرض ہے تو ایسی رطوبت ناپاک ہے  اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا ۔البتہ اگر وہ دانہ آنکھ کے اندر ہے اور پانی وغیرہ نکلنے کی صورت میں آنکھ کے اندر ہی رہتا ہے ، باہر نہیں آتا تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا اور یہ ناپاک بھی نہیں ہوگا مگر عموماً ایسا نہیں ہوتا ، ایک مخصوص حد تک پانی آنکھ میں جمع ہونے کے بعد آنکھ سے باہر نکلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اگر یہ کیفیت پیدا ہو تو جب تک پانی آنکھ کے اندر ہے ، پاک ہے ، جیسے ہی آنکھ سے باہر نکلے گا ناپاک ہو جائے گا اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم