Bacha Bed Sheet Par Ulti Kar De To Us Ko Kis Tarah Pak Kiya Jaye ?

بچہ بیڈ شیٹ پر الٹی کردے ، تو اسے کس طرح پاک کیا جائے؟

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی

فتوی نمبر:Web-511

تاریخ اجراء: 19صفر المظفر1444 ھ  /16ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچہ بیڈ شیٹ پر اگر الٹی کر دے تو کیا صرف اس کو گیلے کپڑے سے صاف کر دیں یا اس کو پاک کرنا ضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بچہ ہو یا بڑ ا ان کی منہ بھر الٹی (جو الٹی  تکلف کے بِغیر نہ روکی جا سکے اسے منہ بھر کہتے ہیں۔)نجاست غلیظہ ہے ، بیڈ شیٹ پر جہاں منہ بھر الٹی لگ  جائے تو صرف چھینٹے یا گیلا کپڑا مار دینے سے وہ جگہ پاک نہ ہو گی ، بلکہ اسے شرعی طریقہ کار کے مطابق پاک کرنا ہوگا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس ناپاک حصے کو تین مرتبہ دھوئیں اور  ہر مرتبہ دھونے میں اس کو اس قدر نچوڑیں کہ اس سے قطرے ٹپکنا بند ہو جائیں تو وہ پاک ہوجائے گا۔یا بہتے پانی میں اس کو اتنی دیر چھوڑ دیں کہ نجاست زائل ہونے کاظن غالب ہو جائے  تو بیڈ شیٹ پاک ہو جائے گی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم