Chhipkali (Lizard) Agar Body Ya Kapde Pe Gir Jaye To Kya Hukum Hai?

چھپکلی کپڑے یا بدن پر چڑھ جائے،تو کیا حکم ہے

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-339

تاریخ اجراء:25ذوالقعدۃالحرام 1443 ھ/25جون 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر چھپکلی کسی کپڑے پر چڑھ جائے ، تو کیا وہ ناپاک ہوجاتا ہے ؟نیز اگر کسی شخص کے بدن پر چھکلی چڑھ جائے ، تو کیا اس سے غسل فرض ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   محض چھپکلی کے کپڑے یابدن پرچڑھنے سے وضونہیں ٹوٹتااور نہ ہی غسل فرض ہوتا،یونہی کپڑےبھی ناپاک نہیں ہوتے ،البتہ اگر چھپکلی کی بیٹ وغیرہ کوئی نجاست کپڑے یا بدن پرلگ جائے، تو صرف اس حصے کوپاک کرناہوگا،نیز یہ بھی ذہن میں رہے کہ صرف شک وشبہ سے کسی پاک چیزپرناپاکی کاحکم نہیں لگتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم