مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-543
تاریخ اجراء: 10رجب المرجب 1443ھ/12فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دودھ پیتا بچہ کپڑوں پر الٹی کر دے ، تو ان
کو پونچھ لینے سے وہ پاک ہو جائیں گے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دودھ پیتا بچہ کپڑوں پر الٹی کر دے ، جو کہ اس کے معدے سے نکل کر
آئی ہو اور منہ بھر ہو ، تو وہ ناپاک ہے اور ایسی صورت میں
کپڑے پونچھ لینے سے پاک نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دھو کر پاک کرنا
ضروری ہو گا ۔
منہ بھر کا مطلب اتنی مقدار
میں ہونا ہے جسے کوشش کے بغیر روکنا ممکن نہ ہو اور اگر اتنی
مقدار میں ہو جسے روکنے کے لیے کوشش نہ کرنی پڑے بلکہ آسانی
سے روکنا ممکن ہو ، وہ منہ بھر نہیں ہو گی اور ناپاک بھی نہیں
ہوگی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟