Doodh Peete Bache Ki Ulti Ka Hukum

دودھ پیتا بچہ کپڑوں پر قے کردے تو کیا حکم ہے ؟

مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-543

تاریخ اجراء: 10رجب المرجب  1443ھ/12فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   دودھ پیتا بچہ کپڑوں پر الٹی کر دے ، تو ان کو پونچھ لینے سے وہ پاک ہو جائیں گے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   دودھ پیتا بچہ کپڑوں پر الٹی کر دے ، جو کہ اس کے معدے سے نکل کر آئی ہو اور منہ بھر ہو ، تو وہ ناپاک ہے اور ایسی صورت میں کپڑے پونچھ لینے سے پاک نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دھو کر پاک کرنا ضروری ہو گا ۔

   منہ بھر کا مطلب اتنی مقدار میں ہونا ہے جسے کوشش کے بغیر روکنا ممکن نہ ہو اور اگر اتنی مقدار میں ہو جسے روکنے کے لیے کوشش نہ کرنی پڑے بلکہ آسانی سے روکنا ممکن ہو ، وہ منہ بھر نہیں ہو گی اور ناپاک بھی نہیں ہوگی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم