Ghusl Mein Kaan Ke Androni Hisse Par Pani Bahane Ka Tarika

غسل میں کان کے اندرونی حصے پر پانی بہانے کا طریقہ

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1300

تاریخ اجراء: 04جمادی الثانی1445 ھ/18دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   غسل جنابت میں کان کی اندرونی لئیرز میں پانی بہانے کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے۔اس سے پہلے کان میں پانی چلے جانے سے کافی درد کا سامنا ہواتھا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کان کے ہر پرزے اور اس کے سوراخ کے منہ پر پانی بہانا غسل میں فرض ہے، البتہ سوراخ کے اندرونی حصے پر پانی بہانا فرض نہیں، سوراخ کے منہ پر پانی کو احتیاط سے بہا لیں کہ وہ سوراخ کے اندرونی حصے کی جانب نہ جائے، اگر بالفرض کبھی بے احتیاطی  سے سوراخ کے اندرپانی جائے تو اس طرف سے کان کو فوراًجھکالیں تو پانی فوراًباہر آنے سے ان شاء اللہ  تکلیف نہیں ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم