Kya Kutte Ka Pasina Na Pak Hai ?

کتے کا پسینا پاک ہے یا ناپاک ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1617

تاریخ اجراء: 17شوال المکرم1444 ھ/08مئی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا کتے کا پسینہ مطلقا ناپاک ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں کتے کا پسینہ مطلقا ناپاک ہے، کتے کا جوٹھا  ناپاک  ہے   اور جس  کا جوٹھا ناپاک ہے،  اس کا پسینہ بھی ناپاک ہے۔ 

   فتاوی ہندیہ میں ہے” عرق كل شيء معتبر بسؤره. كذا في الهداية۔۔۔وسؤر الكلب والخنزير وسباع البهائم نجس. كذا في الكنز“ترجمہ:ہر چیز کے پسینے کا وہی حکم ہے، جو اس کے جھوٹے کا ہے۔اسی طرح ہدایہ میں ہے۔ اور کتے ، خنزیر اور درندوں کا جھوٹا ناپاک ہے ۔اسی طرح کنز میں ہے۔(فتاوی ہندیہ،کتاب الطھارۃ،ج 1،ص 23،24،دار الفکر،بیروت)

   بہار شریعت میں ہے” جس کا جھوٹا ناپاک ہے اس کا پسینہ اور لعاب بھی ناپاک ہے اور جس کا جھوٹا پاک اس کا پسینہ اور لعاب بھی پاک اور جس کا جھوٹا مکروہ اس کا لعاب اور پسینہ بھی مکروہ۔سُوئر، کتا، شیر، چیتا، بھیڑیا، ہاتھی، گیدڑ اور دوسرے درندوں کا جھوٹا ناپاک ہے۔"(بہار شریعت،ج 1،حصہ 2،ص 342،344،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم