مجیب: ابو احمد
محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1365
تاریخ اجراء: 11رجب المرجب1444 ھ/03فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جی
مفتی صاحب ایک بات تھی، وہ یہ کہ جو نسوار ہے، اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا
نہیں؟ اور نسوار رکھ کر ہم کوئی بھی ذکر کرسکتے ہیں یا
نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نسوار
سے چونکہ عام طورپر ایسا نشہ نہیں ہوتا، جس سے چلنے میں پاؤں لڑکھڑائیں اس لئے اس
سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ اور نسورا
منہ میں ہو تو منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اور
منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں ذکر اللہ کرنا آداب ذکر کے خلاف
ہےلہذا نسورا منہ میں ہوتے ہوئے ذکر اللہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ ذکر
اللہ سے پہلے منہ کو صاف اور بدبو کو زائل
کرلینا چاہیے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟