Kya Rexine Ke Mozon Par Masah Kar Sakte Hain ?

کیا ریگزین کے موزوں پرمسح کر سکتے ہیں ؟  

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1348

تاریخ اجراء:       19جمادی الاخریٰ1444 ھ/12جنوری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا ریگزین کے موزے پر مسح کر سکتے ہیں؟ جبکہ اس پر چمڑا نہیں ہوتا۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مسح کے جائز ہونے کے لئے موزے چمڑے  ہی کے ہونا یا اس پر چمڑا ہی  لگانا ہونا شرط نہیں، بلکہ ایسے موزوں پر بھی مسح ہو سکتا ہے کہ،جودرج ذیل صفات کے حامل ہوں :

   (الف): اتنے موٹے اور مضبوط ہوں کہ تنہا انہیں  کو پہن کر (تین میل تک) سفرطے کریں تو وہ پھٹ نہ جائیں ۔

   (ب)اور ان پر پانی پڑے تو روک لیں، پانی فوراً پاؤں کی طرف چھن نہ جائے۔

   (ج) نیزموٹے ہونے کے سبب کسی چیز سے باندھے بغیر پنڈلی پر رکے رہیں،ڈھلک نہ آئیں۔

   اور یہ شرائط ریگزین کے موزوں میں  عام طورپائی جاتی ہیں، لہذا اگرواقعی وہ ان شرائط واوصاف کے حامل ہیں توان پر چمڑا نہ ہونے کے باوجود مسح کیا جا سکتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم