Machar Ka Khoon Paak Hai Ya Napak, Kapro Par Lag Jaye To Kya Sharai Hukum Hai?

مچھر کا خون پاک ہے یا ناپاک یہ کپڑوں پر لگا جائے تو کیا شرعی حکم ہے ؟

مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-259

تاریخ اجراء:14ربیع الآخر 1443ھ/20نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مچھر کا خون پاک ہے یا ناپاک؟ اور اگر اس کا خون کپڑوں پر لگا ہو،توانہیں پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مچھر کا خون پاک ہے، اس لئے کپڑوں پہ اگر مچھر کا خون لگ جائے، تو اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے،، کیونکہ خون وہ ناپاک ہوتا ہے، جو بہنے والا ہو، جبکہ مچھر میں بہنے والا خون نہیں ہوتا، لہذا جن کپڑوں پہ مچھر کا خون لگا ہو، انہیں پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ حاضرئ بارگاہِ خداوندی کے آداب کے پیشِ نظر ممکنہ صورت میں انہیں دھو کر نماز پڑھی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم