مجیب: محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-456
تاریخ اجراء: 16محرم الحرام1444 ھ/15اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورتیں
جو چہرے پہ میک اپ کرتی ہیں تو اس حالت میں وضو ہو جائے
گا یا نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قاعدہ
یہ ہے کہ جو چیزیں پانی کو جسم تک پہنچنے سے مانع ہوں ان
کے جسم پر چپکے ہونے کی حالت میں وضو اور غسل نہیں ہوتا، کیونکہ
وضو میں سر کے علاوہ باقی تینوں اعضائے وضو(چہرہ، کہنیوں
سمیت دونوں ہاتھ، ٹخنوں تک پاؤں)
اور غسل میں پورے جسم کے ہر ہر بال اور ہر ہر رونگٹے پر پانی
بَہ جانا فرض ہے، لہذا اگر چہرے پر ایسا Water Proof میک
اپ کیا ہوا ہے جس کے سبب چہرے کی
جلد تک پانی نہیں پہنچتا
تو وضو و َ غسل ادا نہ ہوگا ۔البتہ
اگرنارمل میک اپ کیا ہوا ہے جو چہرے کی جلد تک پانی پہنچنے سے مانِع نہیں ہے
تو اس صورت میں وضو ہوجائے گا۔
بہارِ
شریعت میں ہے: ”شروعِ پیشانی سے (یعنی جہاں
سے بال جمنے کی انتہا ہو) ٹھوڑی
تک طول میں، اور عرض میں ایک کان سے دوسرے کان تک مونھ
ہے اس حد کے اندر جِلد کے ہر حصہ پر ایک مرتبہ پانی بہانا فرض ہے۔“(بہارِ شریعت، حصہ 2، صفحہ 288، مطبوعہ مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟