Makhi Machar Ke Khoon Ka Hukum

مکھی،مچھرکے خون کا حکم 

مجیب:  ابو مصطفی ماجد رضا عطاری مدنی 

فتوی نمبر:Web-161

تاریخ اجراء:       18شوال المکرم  1443 ھ/20مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مچھر یا مکھی   کا خون اگر کپڑے پر لگ جائے ، تو کیا  نماز کے لیے پاک کرنا پڑیں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مکھی یا مچھر کا خون  پاک  ہے،لباس یا بدن پرلگارہنے کے با جود نماز  پڑھ سکتےہیں ۔

   بہارشریعت میں ہے:’’ مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور مچھر کا خون اور خچر اور گدھے کا لعاب اور پسینہ پاک ہے۔(بہارشریعت ،جلد1،صفحہ 392،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم