فتوی نمبر:WAT-586
تاریخ اجراء:23رجب المرجب 1443ھ/25فروری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
منی مذی
اور ودی میں کیا فرق ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منی وہ سفید
گاڑھاپانی ہے جو شہوت کے ساتھ اپنے مقام سے نکلتا ہے اور اس کے نکلنے کے بعد
ذکر یعنی آلہ تناسل منکسر (ڈھیلا)ہو جاتا ہے یعنی
شہوت ٹوٹ جاتی ہے۔منی اگر شہوت کے ساتھ اپنے مقام سے جدا ہو کر
عضو سےنکلے تو اس سے غسل فرض ہوجاتاہے اوریہ ناپاک بھی ہوتی ہے۔
اور مذی سفیدپتلا
پانی ہے جو کہ شہوت کے وقت(جیسے بیوی سے کھیل کود،
بات چیت وغیرہ کے دوران) نکلتا ہے اور اس کے بعد آلہ تناسل منکسر(ڈھیلا)
نہیں ہو تا بلکہ مزید انتشار آتا ہے ۔مذی سے غسل فرض نہیں
ہوتا البتہ وضو اس سے ٹوٹ جاتا ہے اوریہ ناپاک بھی ہوتی ہے ۔
اور ودی وہ سفیدپتلاپانی ہے جو کہ پیشاب
کرنے کے بعد نکلتا ہے۔ اور ودی سے غسل فرض نہیں ہوتا البتہ وضو
ٹوٹ جاتا ہے اوریہ ناپاک بھی ہوتی ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابوالفیضان عرفان
احمدمدنی
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟