Napak Leather Pak Karne Ka Tarika

ناپاک لیدرکاپٹاپاک کرنے کاطریقہ

مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-560

تاریخ اجراء: 16رجب المرجب  1443ھ/18فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

     لیدر کے پٹے والی گھڑی  کے پٹے پر ناپاک پانی گرا تو اسے کیسے پاک کیا جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس صورت میں اس پٹے کو تین بار دھوئیں اور ہر بار دھونے کے بعد اگر نچوڑا جا سکتا ہے تو اپنی طاقت بھر اس طرح نچوڑیں  کہ اگر پھر نچوڑیں  تو اس سے کوئی قطرہ نہ ٹپکے ۔ اور اگر نچوڑا نہیں جا سکتا تو ہر مرتبہ  دھونے کے بعد اتنی دیر تک چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے۔ اس طرح تین بار دھولینے سے وہ پٹا پاک ہو جائے گا۔اسی طرح اگر اس کو جاری پانی میں اتنی دیر رکھا کہ غالب گمان ہو گیا کہ نجاست پانی کے ساتھ بہہ گئی  تو بھی پاک ہو جائے گا۔ بہارشریعت میں ہے " پکایا ہوا چمڑا ناپاک ہو گیا، تو اگر اسے نچوڑ سکتے ہیں تو نچوڑ یں ورنہ تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی دیر تک چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے۔ "(بہارشریعت،ج01،حصہ02،ص399،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم