Peep Bahe To Is Ka Kya Hukum Hai ?

پیپ بہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1625

تاریخ اجراء:21رمضان المبارک1445 ھ/01اپریل2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا پیپ کا بھی یہی حکم ہے کہ اس میں خود بہنے کی صلاحیت ہو،تو ناپاک ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں!  پیپ کا  حکم بھی خون والا ہی ہے کہ اگر پِیپ کہیں   سے نکل کر بہے اور ا س کے بہنے میں   ایسی جگہ پہنچنے کی صَلاحِیَّت تھی جس کا وُضو یا غسل میں   دھونا فرض ہے، تو وہ پیپ ناپاک ہے، نجاست غلیظہ ہے اور اس سے وُضو بھی ٹوٹ جائے گا۔اگر اتنی مقدار نہیں بلکہ کم مقدار ہے ، خود بہنے کی صلاحیت ہی نہیں تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم