Zakhm Par Patti Ho To Kya Ghusl Ho Jayega?

زخم پر پٹی ہو تو کیا غسل ہوجائے گا؟

فتوی نمبر:WAT-111

تاریخ اجراء:19صفرالمظفر1443ھ/27ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کسی کے جسم پر آپریشن کی وجہ سے واٹر پروف پٹی لگی ہواور اس پر غسل واجب ہوجائے تو کیا وہ پٹی سمیت غسل کرسکتا ہے ؟کیونکہ وہ پٹی نہیں اتارسکتے کہ اس کے اتارنے میں ضررہے ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر واقعی پٹی اتارنے میں ضرر ہویااتارنے میں تو ضرر نہیں ہے لیکن واپس اسی طرح نہیں باندھ سکتے اور اسی طرح نہ باندھنے میں ضرر ہو تو پٹی کے اوپر پانی بہاکربھی غسل کرسکتےہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Ghusl Patti Zakhm Ghusal