Zere Naaf Baal Katne Se Ghusl Lazim Hoga Ya Nahi ?

زیرناف بال کاٹنے سے غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2178

تاریخ اجراء: 24ربیع ا الثانی1445 ھ/09نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زیر ناف بال  کاٹنے کے بعد غسل کرنا ضروری ہے ؟ کیا بال صاف کرنے کے بعد غسل کئے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جسم کے غیر ضروری بال(موئےزیرِ ناف، بغل وغیرہ کےبال) صاف کرنا مُوجباتِ غسل (یعنی غسل واجب کرنی والی چیزوں) میں سے نہیں ہے، لہذا  اِن  کو صاف کر نے   پر غسل واجب نہ ہوگا ۔ یعنی ان بالوں کو صاف کرنے کے بعد غسل کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ  بَاطہارت(  یعنی وضو کرکے) نماز و دیگر عبادات کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم