Janwar Ya Parinde Ke Doodh Pite Bache Ko Zibah Karna

جانور یا پرندے کے دودھ پیتے بچے کو ذبح کرنا

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-2371

تاریخ اجراء: 01رجب المرجب1445 ھ/13جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا چھوٹی عمر کے جانور یا پرندے کو ذبح کرکے کھانا جائز ہے ؟چھوٹی عمر کے جانور سے مراد وہ جانور جو ابھی دودھ پیتا ہو۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   چھوٹی عمر کے حلال جانور اورپرندے کو اگر شرعی طریقہ کار کے مطابق ذبح کردیا جائےتو ان  کا  گوشت کھانا  ،جائز وحلال ہے ۔

   البتہ! یہاں یہ مسئلہ بھی  یاد رہے کہ قربانی ،عقیقے ،بدنہ اوردم  وغیرہ میں  مخصوص عمر کے جانور کو ذبح کرنا ضروری ہوتاہے۔مخصوص عمر  سے کم عمر والے جانور کو ذبح کرنا کفایت نہیں کرےگا۔

   بدنہ ودم سے مراد وہ خاص  جانورجسے حج و عمرہ میں ہونے والی غلطی کی وجہ سے کفارے کے طور پر ذبح کیا جاتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم