Zibah Ke Waqt Cow (Gaye) Ke Pait Se Nikalne Wale Bache Ko Zibah Karna

بوقت ذبح گائے کے پیٹ سے نکلنے والے بچے کو ذبح کرنا

فتوی نمبر:WAT-130

تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1443ھ/05اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بوقت ذبح گائے کے پیٹ سے زندہ بچہ نکلا تو لوگ کہتے ہیں کہ اس کا گوشت کھانا حرام ہے، بعض کہتے ہیں کہ جب تک گھاس نہ کھا لے اس وقت تک ذبح نہیں کر سکتے ، اس بارے میں کچھ رہنمائی فرما دیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   گائے کو ذبح کیا اور اس کے پیٹ سے زندہ بچہ نکلا ہو تو اسے فورا بھی ذبح کر سکتے ہیں ، یہ کہنا کہ :"جب تک وہ گھاس نہ کھائے اس وقت تک ذبح نہیں کر سکتے" یہ درست نہیں ہے، اور اگر گائے کے ایسے بچے کو فورا ذبح کر دیا جائے تو اس کا گوشت کھانا بھی جائز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور قربانی کے علاوہ جانور کے پیٹ سے بچہ نکلے تو اگر اس بچے کو رکھنا چاہیں تاکہ بڑا ہو جائے تو اسے ذبح نہ کرنا بھی جائز ہے۔ اور قربانی کے جانور کے پیٹ سے بچہ نکلے تو اسے  ذبح کر دے اوراس کاگوشت اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : zibah cow Bacha