عدت میں عورت کا بِلاعذر گھر سے نکلنا کیسا؟ |
مجیب:مفتی ہاشم صآحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ شوال المکرم 1441ء |
دارالافتاء اہلسنت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہندہ کا شوہرفوت ہوا ، ہندہ دورانِ عدت کپڑے وغیرہ کی شاپنگ کے لئے گھرسے نکل جاتی ہےحالانکہ ہندہ کو کپڑے خریدنے کی حاجت نہیں ہے ، اور زینت بھی اختیار کرتی ہے ، ہندہ کا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ ہندہ ابھی عدت میں ہے اور اس کے پا س عدت گزارنے کےلئے کافی مال موجود ہے۔ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
مذکورہ صورت میں ہندہ کادورانِ عدت گھر سے نکلنا شرعاً ناجائزوگناہ ہےکیونکہ شریعتِ مطہرہ نے گھر سے نکلنے کی بعض صورتوں میں اجازت دی ہے اور ہندہ کا نکلنا بِلااجازتِ شرعی ہےاوراسی طرح دورانِ عدت اس کازینت اختیار کرنا بھی جائز نہیں ہے کیونکہ دورانِ عدت سوگ کاحکم ہےاور زینت سوگ کے منافی ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم