کیا عورت40 کلو میٹر کی مسافت پربغیر محرم کے جاسکتی ہے؟

مجیب:مفتی فضیل صآحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ محرم الحرام 1442ھ

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ  عورت 35 سے 40  کلو میڑ کی مسافت پر کسی کام کی غرض  سے بغیر محرم یا شوہر کے  جاسکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    ظاہر الروایہ اور اصل مذہب کے مطابق عورت کے لئے صرف مسافتِ شرعی یعنی 92 کلو میٹر یا اس سے زائد سفر بغیر محرم یا شوہر کے کرنا ، ناجائز  وگناہ ہے ، ایک دن  یعنی تقریباً 30 کلو میٹر کے سفر کا یہ حکم نہیں۔ لیکن شیخین (امامِ اعظم ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف  رحمہما اللہ  )سے ایک روایت یہ بھی ہے کہ بغیر محرم یا شوہر عورت ایک دن کی مسافت پر بھی نہیں جا سکتی اور فقہاءِ کرام نے فساد زمانہ کی وجہ سے سداً للذرائع اس روایت  پر  بھی فتویٰ دیا ہے ، لہٰذا اب عورت ایک دن کی مسافت پر بھی بغیر محرم یا شوہر سفر نہیں کر سکتی شرعاً منع ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ  عَزَّوَجَلَّ  وَرَسُوْلُہ اَعْلَم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم