کیادوران ِخطبہ عورت گھر میں نماز ِظہر پڑھ سکتی ہے؟

مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ اگست 2018ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں جمعہ کا خطبہ پڑھا جا رہا ہوتوکوئی عورت اس وقت گھر میں ظہر کی نماز پڑھ سکتی ہےیا نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     مسجدمیں ہونے والے جمعہ کے خطبے کے وقت عورتیں گھر میں نماز ِظہرپڑھ سکتی ہیں البتہ بہتر یہ ہےکہ جمعہ کی جماعت ہوجانے کے بعد پڑھیں ۔ خطبہ سننا مسجد میں موجود حاضرین پر فرض ہے گھرمیں موجود عورتوں پرنہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم