Agar Aurat Ke Nakhun Par Arq laga Ho Tu Kya Wazu Hojaye Ga ?

عورت کےناخنوں پر عرق لگے ہونے کی صورت میں وضو کا حکم

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-556

تاریخ اجراء: 13ربیع الاول1444 ھ  /10اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عورت نےناخنوں (nails)پرمہندی کی طرح  کالال (red) عرق لگا یاہو،تو کیا اس صورت میں وضو ہوجائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جوچیز بدن پر پانی بہنے میں رکاوٹ ہو وہ اگر ہاتھوں یا ناخنوں وغیرہ اعضائے وضو پر لگی ہو تو اس حالت میں  وضو کرتے ہوئے اس  کے نیچے پانی نہ بہنے کی وجہ سے وضو نہیں ہوگا۔اسی طرح فرض غسل بھی نہیں ہوگا۔

   جبکہ عرق رنگ چھوڑ دیتا ہے،اس کا جِرم باقی نہیں رہتا جس کی وجہ سے پانی پہنچ جاتا ہے اور وضو غسل ہوجاتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : aurat mehndi arq araq wazu wuzu