Aurton Ke Utre Hue Balon Ka Hukum

عورتوں  کے اترے  ہوئے بالوں کا حکم

مجیب:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-314

تاریخ اجراء:04جُمادَی الاُولٰی1443ھ/09دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اسلامی بہنوں کے سر سے بال اترتے ہیں ان کا کیا کیا جائے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورتوں کو لازم ہے کہ کنگھا کرنے وغیرہ میں جو بال نکلیں انھیں کہیں چھپا دیں کہ ان پر اجنبی کی نظر نہ پڑے۔یا زمین میں دفن کردیں۔کیونکہ جس عضو کی طرف نظر کرنا، ناجائز ہے، اگر وہ بدن سے جدا ہوجائے تو اب بھی اس کی طرف نظر کرنا ،ناجائز ہی رہتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ  انسانی بالوں کی خریدو فروخت بھی شرعا جائز نہیں ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم