Bhari Lehnga Pehne Hone Ki Soorat Mein Dulhan Ka Beth Kar Namaz Parhna

بھاری لہنگا پہنے ہونے کی صورت میں دلہن کا بیٹھ کر نماز پڑھنا

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1391

تاریخ اجراء: 04رجب المرجب1445 ھ/16جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   دلہن نے جو لہنگا وغیرہ پہنا ہو وہ بہت ہیوی ہوتا ہے اور زیورات دوپٹہ وغیرہ بھی بہت ہیوی ہوتا ہے تو یہاں دلہن کے لیے کافی آزمائش ہوتی ہے تو کیا اس صورت میں وہ بیٹھ کر نمازیں پڑھ سکتی ہے؟ اس صورت میں اسے رخصت ہوگی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فرض، واجب اور سنتِ فجر میں قیام فرض ہے، بلاعذر یہ نمازیں بیٹھ کر پڑھنے سے نہیں ہوتیں۔ بھاری کپڑے یا زیور پہنے ہوئے ہونا کوئی عذر نہیں لہٰذا اس  کی وجہ سے ان نمازوں میں  قیام ساقط نہیں ہوگا۔ لہٰذا بیٹھ کر نمازپڑھنے کے بجائے کپڑے تبدیل کرلیں یا کم ازکم ہیوی چادرکے بجائے کوئی مناسب پردہ کرنے والی چادرمیں کھڑے ہوکر ہی  نماز اداکریں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم