Doran Iddat Madani Channel Dekhna Kaisa

دورانِ عدت مدنی چینل دیکھنا کیسا

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-413

تاریخ اجراء:       06 ذوالحجۃالحرام1443 ھ/06جولائی 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عورت دورانِ عدت مدنی چینل دیکھ سکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت عدت کے دوان  مدنی چینل دیکھ سکتی ہے،بیانات وغیرہ  بھی سن سکتی ہے،اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ یاد رہے  چاہے عورت عدت میں ہویاعدت میں نہ بھی ہوبہرصورت اس کےلئے مردوں کو دیکھنا جائز ہے  جبکہ انہیں دیکھنے سے شہوت کا اندیشہ نہ ہو، اگر شہوت کا اندیشہ ہو تو پھر دیکھنا، جائز نہیں۔ نیز عدت میں پردے کے وہی احکام رہتےہیں ،جو عدت سے پہلے تھے  یعنی  غیر محرم سے پردہ  ضروری ہےاورمحرم  سے پردہ نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم