Nifas Ka Khoon Waqfe Waqfe Se Aane Ke Mutalliq Ahkam

نفاس کا خون وقفے وقفے سے آنے کے متعلق احکام

مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2084

تاریخ اجراء: 02ربیع الثانی1445 ھ/18اکتوبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا سوال یہ ہے کہ میرا بیٹا آپریشن سے 4 ستمبر کو پیدا ہوا ہے اور مجھے سوا مہینے تک  period اتنے نہیں آ رہے تھے بلکہ دو تین دن چھوڑ کے آرہے تھے وہ اس طرح کہ  6 September سےخون  بالکل رک گیا اور پھر 9 october  کو لیکوریا کی شکایت ہو گئی تو پھر میں نے ایک مہینہ  چار دن کے بعد9 October کو غسل کر لیا اب مجھے دوبارہ 13 اکتوبر کو period آگئے ہیں تو اب میں کیا کروں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں دوبارہ  اگر آپ کا خون صرف 13اکتوبرکوآیا اور13اکتوبرکو ہی رک گیا تھا تب تویہ سارے دن (4ستمبرسے13اکتوبرتک)نفاس ہی کے شمار کئے جائیں گے،کیونکہ 4ستمبر سے 13اکتوبر تک 40ہی دن بنتے ہیں جو کہ نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت ہے ۔اوراگر 13اکتوبر  کے بعد بھی خون جاری رہا تو اس میں دو صورتیں ہوں گی:

   (1) اگر آپ کا یہ پہلا بچہ ہے تب اس میں سے 40دن (4ستمبرسے13اکتوبرتک) نفاس اور باقی استحاضہ شمار کیا جائیگا۔

   (2) اور اگرآپ کے ہاں پہلے بھی بچہ ہوچکا ہےتو آخری بچے کے وقت جتنے دن خون آیا تھا اتنے دن نفاس کے شمار ہوں گے اور باقی استحاضہ ۔

   مثال کے طور پر پچھلی بار آپ کو 30 دن خون آیا تھا اور اب کی بار 40 سے بھی اوپر چلا گیا تو اس بار بھی 30 دن نفاس کے شمار ہوں گے اور 30 سے اوپر والے سارے دن استحاضہ کے ہوں گے لہذا تیسویں روز سے چالیسویں روز تک کی نمازوں کی قضا پڑھنی ہوگی ۔

   نوٹ : حیض اور نفاس کے لیے یہ ضروری نہیں کہ خون لگاتار جاری ہو بلکہ وقفہ  وقفہ سے بھی آسکتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم