مجیب: فرحان احمد
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-548
تاریخ اجراء: 17ربیع الاول1444 ھ /14اکتوبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے
کم سے کم کوئی مدت نہیں لہٰذا اگرچالیس دن سے پہلے ہی
خون بند ہوگیا تو نہا کر نماز شروع کردے،ا ب چالیس دن انتظار نہیں
کرےگی۔
تنویر الابصار میں ہے:”لا حد لاقلہ واکثرہ اربعون
یوما “یعنی اس کی کم سے کم مدت
کی کوئی حد نہیں اور اکثر مدت چالیس دن ہے۔(تنویر الابصار مع رد
المحتار، جلد1،صفحہ 546۔547،مطبوعہ:کوئٹہ)
خواتین
کے مخصوص مسائل میں ہے:”اگر چالیس دن مکمل خون نہ آیا بلکہ بچہ
پیدا ہونے کے بعد فقط ایک گھنٹہ خون آیا یا فقط ایک
دن آیا یا 39 دن آتا رہا ، تو جتنی دیر یا جتنے دن
خون آیا فقط اتنا ہی نفاس ہے ، اس کے بعد عورت نہا کر نمازیں
پڑھنا شروع کردے گی۔“(خواتین کے مخصوص مسائل، صفحہ 65،
مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم