مجیب: ابو مصطفیٰ کفیل عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-146
تاریخ اجراء:13 رمضان المبارک1443
ھ /15 اپریل2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین
و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگر افطار سے
پانچ منٹ پہلے کسی کو حیض آگیا
تو روزے کا کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزے کی حالت میں حیض شروع ہوگیا تو روزہ فاسدہوگیا
اگرچہ افطار سے پانچ منٹ پہلے شروع ہوا ۔اس روزے کی قضا لازم ہے ۔
بہارشریعت میں ہے :’’روزے کی حالت میں
حیض یا نفاس شروع ہوگیا تو وہ روزہ جاتا رہا اس کی قضا رکھے ‘‘۔ (بہار شریعت،جلد:1،صفحہ:382،مطبوعہ مکتبۃ
المدینہ )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم