Roze Ki Halat Me Aurat Ko Haiz Periods Ane Ka Hukum

روزے کی حالت میں حیض آجائے توروزےکا حکم

مجیب: ابو مصطفیٰ کفیل عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-146

تاریخ اجراء:13 رمضان المبارک1443 ھ  /15 اپریل2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگر افطار سے پانچ  منٹ پہلے کسی کو حیض آگیا تو روزے کا کیا حکم ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   روزے کی حالت میں  حیض شروع ہوگیا تو روزہ فاسدہوگیا اگرچہ افطار سے پانچ منٹ پہلے شروع ہوا ۔اس روزے کی قضا لازم ہے ۔

   بہارشریعت میں ہے :’’روزے کی حالت میں حیض یا نفاس شروع ہوگیا تو وہ روزہ جاتا رہا اس  کی قضا رکھے ‘‘۔ (بہار شریعت،جلد:1،صفحہ:382،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم