Jis Par Hajj Farz Ho Woh Mazoor Ho Jaye To kiya Usay Hajj Badal Karwana Zarori Hai ?

جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟

مجیب:مولانا شفیق صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Aqs:992

تاریخ اجراء:15جمادی الثانی 1438ھ/15 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے بڑے بھائی پر حج فرض تھا پھر ان کا گاڑی میں حادثہ ہوا جس کی بناء پر وہ جسمانی طور پر معذور ہوگئے ہیں اب وہ حج پر بھی نہیں جاسکتے کیونکہ اب وہ چلنے پھرنے سے معذور ہیں تو کیا ان پر کسی کو حج بدل کروانا لازم ہے یا نہیں ؟

سائل:فیض احمد (رنچھوڑلائن ،کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     پوچھی گئی صورت میں جبکہ  وہ خود حج نہیں کرسکتے تو پھر کسی اور کو حج بدل کے لئے بھیجنا لازمی ہے ،کیونکہ جس شخص پر تندرستی کی حالت میں حج فرض ہوا، اور پھر کسی وجہ سے وہ معذور یا اپاہج وغیرہ ایسا ہوگیا کہ خود حج نہیں کر سکتا تو اب اس فریضے کی ادائیگی کے لئے حج بدل کروانا لازمی ہوجاتا ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم