Majlis Ke Ikhtitam Par Parhne Ki Dua

مجلس کے اختتام پر پڑھنے کی دعا

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

مسنون دعا

مجلس کے اختتام پر پڑھنے کی دعا:

   حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشا د فرمایا : جو کسی مجلس میں بیٹھا، پھراس نے کثیر گفتگو کی ، تو اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے کہے:

سُبْحَانَكَ  اللّٰھُمَّ  وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إِلَيْكَ

ترجمہ:

   تیری ذات پاک ہے اور اے اللہ عزوجل!تیرے ہی لیے تمام خوبیاں ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔تو بخش دیا جائے گا جو اس مجلس میں ہوا۔ (سنن أبى داود، جلد7، صفحہ224-223،مطبوعہ دار الرسالة العالميہ)