Roze Mein Bukhar Ke Andar Matli Door Karne Ke Liye Namak Khana

روزے کی حالت میں بخار کے اندر متلی دور کرنے کے لئے نمک کھانا

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1596

تاریخ اجراء:11رمضان المبارک1445 ھ/22مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بخار بہت زیادہ تھا الٹی بھی ہو رہی تھی روزہ برداشت نہیں ہوا اور بخار اور الٹی کے توڑ کے لیے تھوڑا سا نمک کھالیا کیا نمک کھانے سے روزہ ٹوٹ گیا اور اگر ٹوٹ گیا تو اب کیا کرے روزے کی قضا اور کفارہ ادا کرے گا یا کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں نمک کھانے سے روزہ ٹوٹ گیا۔ اگر واقعی شدیدناقابل برداشت تکلیف اور بیماری کی وجہ سے روزہ مکمل کرنے پرقدرت نہیں تھی تو اس صورت میں رمضان کے بعد فقط اس روزے کی قضاکاحکم ہوگا، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم