UK Mein Rehne Wale Ka Pakistan Mein Fitra Ada Karna

یوکے میں رہنے والے کا پاکستان میں فطرہ ادا کرنا

مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1674

تاریخ اجراء:22رمضان المبارک1445 ھ/02اپریل2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں یوکے میں رہتا ہوں ، تو اپنا فطرہ پاکستان میں ادا کر سکتا ہوں یا نہیں؟ میں نے گزشتہ چند سال پاکستان میں فطرہ ادا کیا ہے یعنی یہاں سے وہاں بھجوا دیتا تھا، تو اس صورت میں فطرہ ادا ہوگیا یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   برطانیہ میں رہائش کے باوجود  بھی آپ پاکستان میں فطرہ ادا کر سکتے ہیں ،  لیکن    رقم کی صورت میں اگر  فطرہ ادا کرنا ہو، تو برطانیہ   کے ریٹ کے حساب  سےپاکستان میں  ادا کرنا ہوگا ۔ مثلاً برطانیہ میں فطرے کی رقم 10 پاؤنڈ بنتی ہے اور پاکستان میں 300 روپے، تو آپ برطانیہ میں رہتے ہوئے پاکستان میں فطرہ ادا کریں، تو پاکستانی کرنسی میں 10 پاؤنڈ کی رقم بطورِ فطرہ ادا کرنا ضروری ہوگا۔

   لہذا  گزشتہ چندسالوں جو  آپ نے پاکستان میں  فطرہ ادا کیا  اور  وہ  برطانیہ  ریٹ کے مطابق تھا  اور   باقی بھی کوئی شرعی خرابی نہیں  تھی ،تو فطرہ ادا ہوگیا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم