مجیب:مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2246
تاریخ اجراء:27جمادی الاول1445ھ/12دسمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگراحرام کے
نفل پڑھنابھول جائیں اورعمرہ اداکرلیں تواس کے
متعلق کیاحکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرمکروہ وقت نہ ہو،تواحرام کے بعددورکعت نفل پڑھناسنت
ہے۔لہذاپوچھی گئی صورت میں احرام کےبعددورکعت نفل پڑھناجب
بھول گئے،اورعمرہ کرلیا،تووہ عمرہ درست ہوگیا،کوئی کفارہ وغیرہ
لازم نہیں۔
لباب و شرح لباب میں
ہے”(وسننہ۔۔۔اداء
الرکعتین) ای سنۃ الاحرام (الا فی وقت الکراھۃ۔۔۔ولو
احرم بغیر صلاۃ جاز)“ترجمہ:مکروہ وقت نہ ہو تو احرام کے بعد دو رکعتیں نفل ادا کرنا احرام کی
سنت ہے ،اور اگر اس نماز کے بغیر احرام باندھا تو جائز ہے۔ (لباب و شرح لباب،ص 126،128،139،المکتبۃ السعودیۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟