Aurat Ko Maqam e Taneem Mein Haiz Aa Jaye Tu Kya Kare ?

عورت کو مقام تنعیم میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-2242

تاریخ اجراء: 22جمادی الاول1445 ھ/07دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہم مسجد عائشہ آئے تھے عمرہ کی نیت کرنے کے لیے ، لیکن یہاں میری  زوجہ کو پیریڈز شروع ہو گئے ہیں، اب کیا حکم ہو گا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگر  احرام  باندھنے(یعنی احرام کی نیت کرکےتلبیہ پڑھنے) سے  پہلے ہی انہیں  پیریڈز شروع ہو گئے ہیں، تو وہ احرام کی نیت کئے بغیر اپنی رہائش گاہ پر واپس آ جائیں اور وہیں وقت گزار لیں، مسجد عائشہ میں جانے کی وجہ سے ان پر کوئی عمرہ یا کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں ہو گا،پھرجب پاک ہوجائیں  اورعمرہ کرناچاہیں تومسجدعائشہ جاکرعمرے کااحرام  باندھ کرعمرہ کرلیں ۔

   اور اگر وہ احرام کی نیت کر چکی ہیں  اور عمرہ  ابھی کرناباقی ہو، تو اب مسجد میں داخلہ اور طواف  کرنا، جائز نہیں، اس  صورت میں وہ احرام کی پابندیوں میں رہتے ہوئے  پاکی کا انتظار کریں، جب پیریڈزختم ہو جائیں، توطہارت حاصل کرکے  عمرہ کر لیں۔(یعنی طواف وسعی کرلیں ۔دوبارہ احرام باندھنے کی ضرورت نہیں ۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم