Hajj Ke Baad Umrah Kiya Tu Kya Wo Tawaf e Rukhsat Ke Qaim Maqam Hojaye Ga ?

حج کے بعد عمرہ کیا تو کیا وہ طواف رخصت کے قائم مقام ہوجائیگا ؟

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1822

تاریخ اجراء:26ذوالحجۃالحرام1444 ھ/15جولائی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کسی نے حج کے بعد عمرہ کیا، تو کیا عمرہ کر لینا طوافِ رخصت کے قائم مقام ہو جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں محض عمرہ کر لینا طواف وداع کے قائم مقام نہیں ہو گا،بلکہ الگ سے طواف وداع کرنا ہو گا۔ )ماخوز از فتاوی حج و عمرہ، حصہ12،ص73، مطبوعہ :کراچی(

   ہاں ! اگر طواف زیارت کے بعد  نفل کی نیت سے کوئی طواف کیا ، تو وہ طواف رخصت کے قائم مقام ہو جائے گا، اگر چہ بہتر یہ ہے کہ طواف وداع کی نیت سےالگ سے طواف کرے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم