Ihram Ki Halat Mein Biwi Ka Hath Pakarne Se Shehwat Aai To Hukum

احرام کی حالت میں بیوی کا ہاتھ پکڑا، جس سے شہوت محسوس ہوئی، تو حکم

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1632

تاریخ اجراء:08ذوالقعدۃالحرام1445 ھ/17مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر زید نے احرام کی حالت میں زوجہ کا ہاتھ پکڑا یا ہاتھ پر ہاتھ رکھا، جس سے شہوت محسوس ہوئی اور عضوِ تناسل میں بھی حرکت ہوئی، تو اب دونوں پر دم لازم آئے گا یا کوئی اور حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں زید پر ایک دم لازم ہو گا اور اگر اس کے چھونے سے بیوی کو بھی شہوت ہوئی، تو اس پر بھی دم لازم ہے۔

   بہار شریعت میں ہے:” مباشرتِ فاحشہ اور شہوت کے ساتھ بوس و کنار اور بدن مَس کرنے میں دَم ہے، اگرچہ انزال نہ ہو اور بلا شہوت میں کچھ نہیں۔ ۔۔ مرد کے ان افعال سے عورت کو لذت آئے تو وہ بھی دَم دے ۔“(بہارِ شریعت،جلد01،صفحہ1172، 1173، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم