Kya Dobara Umrah Karne Se Pichle Ahram Ka Kaffarah Saqit Ho Sakta Hai ?

کیا عمرہ کا اعادہ کرنے سے احرام کی جنایات کا کفارہ ساقط ہوسکتا ہے؟

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-1773

تاریخ اجراء: 05ذوالحجۃالحرام1444 ھ/27جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    عمرہ کرنے والا اگر  کسی ایسے جرم کا ارتکاب کرے جو احرام کے ممنوعات میں سے ہو جیسے سعی سے پہلے حلق کروالے،ناخن تراش لے یاسلا ہوا کپڑا پہن لے ،تو کیا جس عمرے کے احرام میں یہ جنایات واقع ہوں ،اس عمرے کا اعادہ کرنے سے اُس پر لازم ہونے والا کفارہ ساقط ہوجائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عمرے کے اعادے سےاحرام کے ممنوعات کے ارتکاب کی وجہ سے لازم آنے والا کفارہ ساقط نہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم