Madina Se Makkah Aane Ke Liye Ihram Kahan Se Bandhe ?

مدینہ شریف سے واپس مکہ شریف آنے کے لیے احرام کہاں سے باندھے؟

مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2310

تاریخ اجراء: 16جمادی الثانی1445 ھ/30دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عمرے کے بعد جو شخص مدینہ شریف جائے اور پھر عمرے کا ارادہ ہو ، تو رستے سے احرام باندھ سکتا ہے ؟ یا کسی دوسری مسجد جا کر احرام باندھنا ہو گا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جو شخص مدینہ شریف جائے اور پھر عمرے کا ارادہ ہو ، تو وہ ذو الحُلَیفہ سے یااس سے پہلے کسی بھی مقام سے احرام باندھ سکتاہے۔کیونکہ مدینے شریف سے مکہ پاک آنے والوں کے لیے ذو الحُلَیفہ کا مقام میقات ہے ، اس جگہ کو ابیارِ علی بھی کہتے ہیں ۔اوریہ یادرہے کہ احرام باندھنے کے لیے کسی مسجدمیں جاناضروری نہیں ہے ،مسجدکے علاوہ کسی اور جگہ سے بھی احرام باندھاجاسکتاہے۔

   بہار شریعت میں ہے:" ذُو الحلیفہ: یہ مدینہ طیبہ کی میقات ہے۔ اس زمانہ میں اس جگہ کا نام ابیارِ علی ہے۔ ہندوستانی یااور ملک والے حج سے پہلے اگر مدینہ طیبہ کو جائیں اور وہاں سے پھر مکہ معظمہ کو تو وہ بھی ذُوالحلیفہ سے احرام باندھیں۔" (بہارشریعت،جلد1،حصہ06،صفحہ1067)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم