Paidal Hajj Par Jana Zyada Sawab Hai

پیدل حج پر جانا زیادہ ثواب کا باعث ہے

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1517

تاریخ اجراء: 23شعبان المعظم1445 ھ/05مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا پیدل حج پر جانے سے زیادہ ثواب ملتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں !پیدل حج کرنے کا ثواب زیادہ ہے۔

   کنز العمال میں ہے طبرانی کے حوالے سے حدیث پاک ہے:”إن للحاج الراكب بكل خطوة تخطوها راحلته سبعين حسنة وللماشي بكل خطوة يخطوها سبعمائة حسنة “یعنی سوار ہوکر حج کرنے والے کو اس ہر قدم کے بدلے ستر نیکیاں ملیں گی جو اس کی سواری چلے اور پیدل حج کرنے والے کو ہر اس قدم کے بدلے جو وہ چلے گا سات سو نیکیاں ملیں گی۔(کنز العمال، حدیث 11789، الجزء الخامس، صفحہ 4،دارالکتب العلمیۃ، بیروت)

    بہار شریعت میں ہے :”پیدل کی طاقت ہو تو پیدل حج کرنا افضل ہے۔ حدیث میں ہے: ''جو پیدل حج کرے، اُس کے لیے  ہر قدم پر سات سو ۷۰۰ نیکیاں ہیں۔'' “(بہار شریعت ،جلد 1، صفحہ1042، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم