Umrah Karne Walo Ka Fitra Un Ke Watan Me Ada Karna

عمرہ والوں کافطرہ ان کے وطن میں اداکرنا

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1049

تاریخ اجراء:09صفرالمظفر1444 ھ/06ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عمرہ پر گئے ہیں اورمعلوم نہیں کہ  وہاں مستحق ہیں بھی یا نہیں،اورہیں توکون ہیں ، اس لئے یہاں انڈیا میں ان کا فطرہ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں؟ یا وہیں دینا ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں  عمرہ پر گئے ہوئے افرادکافطرہ ان کے  وطن انڈیامیں اداکیاجاسکتاہے لیکن اس میں دوباتوں کالحاظ ضروری ہے :

   ایک تویہ کہ جن پرفطرہ لازم ہے ،ان کی اجازت سے ان کافطرہ اداکیاجائے ۔اوردوسری یہ کہ ان کافطرہ سعودی عرب کے لحاظ سے اداکیاجائے گایعنی سعودی عرب کے عیدوالے دن ،سعودی عرب میں صدقہ فطرکے جتنے ریال بنتے ہیں ، اتنے ریال کےجتنے انڈین روپے بنیں ،وہ اداکرناپڑیں گے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم