مجیب: ابوحفص محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1253
تاریخ اجراء: 16ربیع الثانی 1444 ھ/12نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
12 سال کا لڑکا تجدیدِ نکاح میں گواہ بننے کے لئے کافی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر 12 سال کا لڑکا عاقل بالغ ہے، تو وہ نکاح کاگواہ بن
سکتا ہے،اوراگرعاقل ہے لیکن بالغ نہیں تواگرچہ وہ مراہق ہو،وہ گواہ نہیں
بن سکتا ۔ کہ نکاح کے گواہوں کے اوصاف میں سے ہے کہ وہ دوعاقل بالغ
مردہوں یاایک عاقل بالغ مرداوردوعاقلہ بالغہ عورتیں ہوں ۔
مجمع الانہر میں ہے”(و)شرط ایضا(حضور)شاھدین (حر ین
او حر و حرتین مکلفین ) ولا يصح عند صبيين ومجنونين ولا عند مراهقين
كما في الينابيع(ملتقطا)“ترجمہ:نکاح کے وقت گواہ کے طور پر ،دو مکلف آزاد مرد یا ایک مکلف آزاد مرد اور دو آزاد مکلف عورتوں کا موجود ہونا بھی شرط ہے
اور بچوں،پاگلوں اور مراہقوں کی موجودگی میں نکاح صحیح نہیں
ہوگا جیسا کہ ینابیع میں ہے۔(مجمع الانہر،کتاب النکاح،ج 1،ص 321، دار إحياء
التراث العربي)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟