مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1486
تاریخ اجراء: 20شعبان المعظم1444 ھ/13مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سلام :کیا خود کی
خالہ کی بیٹی سے نکاح کر سکتے ہیں؟ ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر نکاح سے ممانعت
کا کوئی سبب جیسے دودھ کا رشتہ یاسسرالی رشتہ وغیرہ کی حر مت موجود نہ ہو تو اپنی خالہ کی بیٹی سے نکاح
ہوسکتا ہے،کیونکہ خالہ
کی بیٹی ان عورتوں
میں سے نہیں جن سے
نکاح حرام ہے ۔
بنایہ
شرح ہدایہ میں ہے” وفي " الذخيرة ": أولاد الأعمام والعمات والأخوال والخالات
من المباحات لقوله تعالى: { وَ بَنٰتِ عَمِّكَ وَ بَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَ
بَنٰتِ خَالِكَ وَ بَنٰتِ خٰلٰتِكَ}“ترجمہ:ذخیرہ میں ہے:چچاؤں،پھوپھیوں ،مامؤوں اور
خالاؤں کی اولاد مباحات میں سے ہے یعنی ان سے نکاح کرنا
مباح ہے اللہ تعالی کے اس فرمان کی وجہ سے کہ (اور تمہارے چچا کی
بیٹیاں اور پُھپیوں کی بیٹیاں اور ماموں کی
بیٹیاں اور خالاؤں کی بیٹیاں(تمہارے لیے حلال
کیں) )۔(بنایہ شرح ہدایہ،کتاب النکاح،ج 5،ص
22،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟