فتوی نمبر:WAT-78
تاریخ اجراء:08صفر المظفر1443ھ/16ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی شادی شدہ عورت کا انتقال ہو گیا اور اس کے شوہر نے
ابھی تک حق مہر ادا نہیں کیا تھا، تو اب اس کی
ادائیگی کی کیا صورت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت
میں مرحومہ کے حق مہر کی ادائیگی شوہر کے ذمے لازم ہے اور
اس حق مہر کو مرحومہ کے ترکے میں شمار کیا جائے گا۔ پھر اس حق
مہر اور بقیہ ترکے کی تقسیم سےقبل ،ترکے سے متعلقہ امور
کی ادائیگی (مثلاً مرحومہ کے ذمے کوئی قرض ہو، اس
کی ادائیگی کے بعد اگر مرحومہ نے وصیت کی ہو، تو
ایک تہائی مال میں جائز وصیت نافذ کرنے) کے بعد، بچ جانے
والے مال کو مرحومہ کے ورثاء میں شرعی حصص کے مطابق تقسیم کر
دیا جائے گا اور ورثاء میں شوہر کا حصہ بھی ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا محرم میں نکاح جائز ہے؟
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
پانچ سال کی بچی کو دودھ پلایا تھا کیا اس سےبیٹے کا نکاح ہوسکتا ہے؟
دوسگی بہنوں سے نکاح کرنے کا حکم ؟
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟
کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
کیانکاح میں دولھا اور دلہن کے حقیقی والد کا نام لینا ضروری ہے ؟