kiya Biwi Ke Inteqal Ke Baad Iski Bhanji Se Nikah Kar Sakte Hain

کیا بیوی کے انتقال کے بعد اسکی بھانجی سے نکاح کرسکتے ہیں

مجیب:مولانانوید چشتی صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Pin:5013

تاریخ اجراء:25جمادی الثانی 1438ھ/25 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری زوجہ کا انتقال ہو گیا ہے، اب میں اس کی سگی بھانجی سے نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔

سائل: عبد الغفور عطاری (راولپنڈی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     صورت مستفسرہ میں زوجہ کے فوت ہونے کے بعد اس کی بھانجی سے آپ کا نکاح جائز ہے جب کہ ممانعت کی کوئی اور وجہ نہ ہو، البتہ اگر زوجہ زندہ ہوتی تو اس کے آپ کے نکاح یا عدت میں ہوتے ہوئے اس کی بھانجی سے نکاح جائز نہیں تھا۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم