Chachi Ke Bhai Se Larki Ka Nikah

چچی کے سگے بھائی سے لڑکی کانکاح

مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-633

تاریخ اجراء: 07شعبان المعظم 1443ھ/11مارچ 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا لڑکی کا نکاح چچی کے سگے بھائی سے ہو سکتا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   لڑکی کا نکاح چچی کے سگے بھائی سے ہو سکتا ہے جبکہ  حرمت(یعنی نکاح حرام ہونے ) کی کوئی اور وجہ{مثلا رضاعت، مصاہرت وغیرہ } نہ ہو ،دلیل اس کی یہ ہے کہ قرآن پاک میں چوتھے پارے کے آخرمیں ان عورتوں کابیان کیاگیاہے ،جن سے نکاح کرناحرام ہے اورپانچویں پارے کی ابتداء میں فرمایاکہ ان کے علاوہ عورتیں تمہارے لیے حلال ہیں اور جن عورتوں کاحرام ہونابیان کیاگیا،ان میں سوال میں ذکرکردہ عورت کاذکرنہیں ہے لہذااس کے ساتھ نکاح حلال رہے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم