4th Biwi Ko Talak Dene Ke Baad Nikah Karne Ka Hukum

چوتھی بیوی کو طلاق دینے کے بعد مزید نکاح کرنے کا حکم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1372

تاریخ اجراء: 04رجب المرجب1445 ھ/16جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مرد کو ایک وقت میں چارنکاح کرنے کی اجازت ہے،تو اگر کسی مرد نے چارنکاح کیے ،پھر ایک بیوی کو طلاق دے دی، اب اس کے نکاح میں تین عورتیں ہوں گی،تو کیا وہ  اب  مزید ایک نکاح اور کر سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں جب تک طلاق یافتہ کی عدت نہ گزرجائے اس وقت تک مزید نکاح نہیں کرسکتا ۔

   ہدایہ میں ہے: ’’ فإن طلق الحرّ إحدى الأربع طلاقا بائنا  لم يجز له أن يتزوج رابعة حتى تنقضي عدتها‘‘ یعنی  اگر  چار آزاد عورتوں  میں سے کسی کو  طلاق  دی  تو اس کی عدت مکمل ہونے سے قبل چوتھی (جوکہ اس کے علاوہ چوتھی شمار ہوگی ) سے نکاح کرنا اسے جائز نہیں۔(ہدایہ، جلد1 ، صفحہ189 ، مطبوعہ بیروت )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم