Haq Mehar Mein Muqarrar Plot Ke Badle Raqam Dene Ka Hukum

حق مہرمیں مقررپلاٹ کے بدلے اس کی رقم دینے کاحکم

فتوی نمبر:WAT-77

تاریخ اجراء:08صفر المظفر1443ھ/16ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کسی عورت کا حق مہر، آج سے 20 سال پہلے، ایک پلاٹ رکھا گیا ،جس کی قیمت، اس وقت، 5 لاکھ تھی ۔ اب اس کی قیمت، 25 لاکھ ہے، تو اب اسے اس پلاٹ کے بدلے رقم دی جائے ،تو  5 لاکھ مہر دیا جائے گا یا 25 لاکھ ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس صورت میں باہمی رضامندی سے دونوں فریق ،جس رقم پر راضی ہو جائیں ،وہ رقم دینا لازم ہو گی کہ یہ مہر کے عوض کوئی چیز دینا ہے جوکہ بیع ہے اور بیع میں، فریقین  جس عوض پر راضی ہو جائیں ،وہی  دینا لازم ہوتا ہے۔ البتہ اس صورت میں اگر عورت راضی نہ ہو، تو  حق مہر میں جوپلاٹ  مقرر تھا،  وہی  دینا ہوگا ،شوہر کو یہ اختیار نہیں کہ اس کی مرضی کے بغیر ،اسے پلاٹ  کے عوض رقم دے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم